جسم کے ساتھ ساتھ آنکھوں کوبھی ایکسرسائز کی ضرورت ہوتی ہے۔ان طریقوں سے آپ کی آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرسکتے ہیں۔
توجہ:۔دور رکھی کسی چیز کو کم سے کم آدھے منٹ تک دکھیں اور توجہ دیں۔پھر جلدی جلدی پلکیں جھکائے۔اس عمل کو کم سے کم 10بار کریں۔
انگلیوں کا استعمال :آنکھیں بند کریں۔ان پر آہستہ سے دو منٹ کیلئے انگلیاں
رکھیں۔ چاہیں تو پہلے ہاتھوں کو آپس میں تھوڑی دیر رگڑ لیں . آنکھوں پر انگلیوں کا زیادہ زور نہ دیں ، ہلکے سے رکھیں .
آنکھوں کو گھمائے:۔گھڑی کی سوئیاں کی سمت میں آنکھوں کی پتلیوں کو گھمائے ، پھر الٹی سمت میں ایسا کریں . ہر آدھے گھنٹے میں اسے کریں۔ .